ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں کشتی الٹنے سے 22افراد ہلاک

برازیل میں کشتی الٹنے سے 22افراد ہلاک

Sat, 26 Aug 2017 16:01:41    S.O. News Service

برازیلیا،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی برازیل میں جمعرات کے روز 100سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 22افراد ہلاک ہ گئے جب کہ درجنوں لاپتا ہیں۔نیوی کے لیفٹیننٹ کرنگ فلیویو المیڈا نے ایسوسی ایٹڈ پر یس کو بتایا کہ کشتی سلواڈور کے شہر کے قریب خلیج آل سینٹ میں ڈوب گئی۔المیڈا کا کہنا تھا کہ نیوی کی ایک ٹیم نے 21لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ حادثے کے مقام پر پرائیویٹ کشتیاں بھی پہنچیں اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔برازیل کی ریاست باہیا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہوئے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 34افراد زیر علاج ہیں۔ جب کہ ایک سالہ بچہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک شخص ایڈوالڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پانی کی ایک بڑی لہر نے کشتی کو الٹ دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ کشتی پر سوار لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ انہیں بچانے میں بہت وقت لگا۔ میں بھی دو گھنٹوں تک پانی میں پھنسا رہا۔سلواڈور برازیل کے مشہور شہروں میں سے ایک ہے ۔ یہ جزیروں کے ایک سلسلے کے پاس واقع ہے ۔ روزانہ ہزاروں کارکن، طالب علم اور دوسرے لوگ کشتیوں کے ذریعے ان جزیروں میں آتے جاتے ہیں۔اس حادثے سے ایک روز پہلے 70سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی شمالی ریاست پارا کے ایک دریا میں ڈوب گئی تھی جس سے کم از کم 19افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 


Share: